Thursday, April 25, 2024

حکومت کا براڈ شیٹ کی مکمل تحقیقات کا فیصلہ

حکومت کا براڈ شیٹ کی مکمل تحقیقات کا فیصلہ
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے براڈ شیٹ کی مکمل تحقیقات کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کمیٹی تشکیل دے دی اور کہا براڈ شیٹ این آر او ہے اس سےفائدہ اٹھانےوالوں کو سامنے لائیں گے۔

براڈ شیٹ کیس سے فائدہ این آر او ہے، فائدہ اُٹھانے والوں کو سامنے لائیں، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو ٹاسک دے دیا۔ معاملے کی پوری تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے مطابق تین رکنی کمیٹی میں اُن سمیت شیریں مزاری اور فواد چوہدری شامل ہوں گے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی تحقیقات کرے گی کس کس نے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی۔

دو ہزار دو سے دو ہزار اٹھارہ تک براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وزرا پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی وزیراعظم کو تجاویز بھی دے گی۔ اور ساتھ ہی کابینہ کو 48 گھنٹوں میں براڈشیٹ معاملے پر سفارشات پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں فارن فنڈنگ اور پی ڈی ایم کے احتجاج پر بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے کہا پی ڈی ایم کو پر امن احتجاج کی اجازت ہے، مذہبی جماعت کے دھرنے اور احتجاج پر علما سے مشاورت کی جائے گی۔