Thursday, May 9, 2024

حکومت کا بجٹ 2020-21 کا نیا قومی پلان تیار کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بجٹ 2020-21 کا نیا قومی پلان تیار کرنے کا فیصلہ
December 31, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا بجٹ دو ہزار بیس اکیس کا نیا قومی پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی ایم ایف کی جانب  سے عائد مالیاتی شرائط پر صوبوں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ نئی قومی ٹیکس اتھارٹی کوستمبرتک آپریشنل کرنے کی تجویز، صوبائی ٹیکس وصولیوں  اور ریونیو کا ہدف بھی بڑھایا جائیگا۔ اسلام آباد رپورٹ دیکھتے ہیں۔ حکومت نے بجٹ دو ہزار بیس اکیس کیلئے حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی، نیا قومی پلان تشکیل دیا جائیگا۔ صوبوں کے خدشات دوراور ائی ایم ایف کی جانب سے عائد مالیاتی شرائط پر اعتماد میں لیا جائیگا، مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس سے قبل چاروں وزراء اعلیٰ کی مشاورت بجٹ کا ابتدائی خاکہ اور اسٹریٹیجی پیپر تیار کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس اقدامات پر مشاورت کیلئے وفاقی اور صوبائی خزانہ سیکریٹریوں پر مشتمل جوائنٹ ورکنگ گروپ بنایا جائیگا۔ وفاق نے نئی قومی ٹیکس اتھارٹی کو ستمبر دو ہزار بیس پر آپریشنل کرنے کی تجویز دے دی اتھارٹی کی صدارت وزیر اعظم  خود کریں گے۔ صوبوں کو ٹیکس وصولی516 ارب سے بڑھاکر 634ارب روپے صوبائی نان ٹیکس ریونیوکا ہدف99ارب سے بڑھاکر112ارب روپے تک لیجانے کا ہدف دیا  جائے گا۔ چاروں صوبوں اور وفاقی حکومت میں  خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں رکھنے پر مشاورت ہوگی۔ 30 جون سے قبل صوبوں میں ٹیکس گزاروں اور ان کے اثاثہ جات کی معلومات کا آپس میں تبادلہ کا معاہدہ کیا جائے گا۔ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والی رقم میں سے 847ارب روپے خرچ نہ کر کے بجٹ سرپلس بنانے کیلئے راضی کیا جائے گا رقم وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے استعمال ہوگی۔