Saturday, May 18, 2024

حکومت کا این اے125کے حوالے سے ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

حکومت کا این اے125کے حوالے سے ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
May 6, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)حکومت نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے حلقہ 125 کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومتی  وکیل خواجہ حارث ایک دو روز میں اپیل دائر کرینگے ،وفاقی وزرا پرویز رشید ، احسن اقبال، اور وزیراعظم  کے مشیر اشتر اوصاف نے اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں سعد رفیق کو مورد الزام نہیں ٹھرایا بلکہ  فیصلے میں پاکستان تحریک انصاف کے لگائے گئے تمام الزامات کو مستردکیا گیا ہے ۔ وزیراعظم کےمشیر اشتر اوصاف اور دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں حلقہ 125 میں کسی امیدوار ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر اور ریٹرنگ افسران کے دھاندلی میں ملوث ہونے کے شواہد نہ ملنے کا ذکر ہے پھر بھی سزا سعد رفیق کو دی گئی۔ حکومتی وزرا جہاں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر تنقید کرتے رہے وہیں عمران خان کو بھی آڑے ھاتھوں لیا ۔ علاوہ ازیں پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی حکومتی کارگردگی کے بلند و بانگ دعووں کی نفی بھی  کرتی رہی ۔