Tuesday, April 23, 2024

حکومت کا ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
January 12, 2020
اسلام آباد(92 نیوز) وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی وفد جلد ایم کیوایم لیڈر شپ سے ملاقات کرے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اعلان نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور گورنر سندھ کو ایم کیو ایم کے تحفظات دورکرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مطالبات پورے نہ ہونے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔عمران خان نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں، کیے گئے تمام وعدے وفا کریں گے، ایم کیو ایم حکومت کا بہترین اور بااعتماد اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہمارا معاشی حب ہے، کراچی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے، کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ دوسری طرف جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹے، ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے۔