Saturday, April 20, 2024

حکومت کا ایف نائن پارک اسلام آباد کو گروی رکھ کر قرض لینے کا فیصلہ

حکومت کا ایف نائن پارک اسلام آباد کو گروی رکھ کر قرض لینے کا فیصلہ
January 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے ایف نائن پارک اسلام آباد کو گروی رکھ کر قرض لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت خزانہ نے 92 نیوز کی خبر کی تصدیق کردی۔

وزارت خزانہ نے معاون خصوصی شہباز گل کی غلط خبر سے متعلق ٹویٹ کی نفی کردی۔ شہباز گل معاون خصوصی سیاسی امور جبکہ سوشل میڈیا پر معاشی امور پر دعوؤں میں مصروف ہیں۔

ایف نائن پارک کو گروی رکھ کر قرض لینے کی سمری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایف نائن پارک کے بعد لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسلام آباد ہائی وے کو گروی رکھ کر قرض لیا جائے گا۔