Thursday, March 28, 2024

حکومت کا اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کا فیصلہ

حکومت کا اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کا فیصلہ
October 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال کا جائزہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ قانون کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کی وطن واپس کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔