Saturday, May 18, 2024

حکومت کا انتقام دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ

حکومت کا انتقام دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ
January 2, 2021

لاہور (92 نیوز) رہنماء ن لیگ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں حکومت کا انتقام دن بدن بڑھتا جارہا ہے، اپوزیشن کے ساتھ ہر وقت حکومت کا ٹکراؤ ہے۔ فیصلہ کن اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ ہوگا۔

ن لیگی رہنماء رانا ثناء نے منشیات برآمدگی کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام آپشن کے ساتھ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کمٹمنٹ شو کی ہے، عوامی دباؤ بڑھائیں گے، جو آدمی گھبرایا ہوتا ہے اس نے کبھی تسلیم کیا ہے وہ گھبرایا ہوتا ہے۔ سارا دن ترجمانوں کی  فوج اور وزرا دفاع کرنے میں لگے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے مؤقف دلیل کے ساتھ پیش کیا، پیپلزپارٹی نے کہا استعفے آخری آپشن کے طور پر استعمال کرنے چاہئیں۔  تمام آپشن کے ساتھ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کمٹمنٹ شو کی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نیب ایک سال میں میرا کوئی جعلی اکاؤنٹ یا جائیداد نہیں نکال سکا۔