Thursday, March 28, 2024

حکومت کا امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ

حکومت کا امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ
April 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کو استثنیٰ حاصل ہے ، کارروائی مشکل ہے۔ وزيرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ  امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کيس کا بڑی باريکي سے جائزہ لياجارہا ہے ، تاہم امریکی سفارت کار کےخلاف کارروائی میں سفارتی استثنیٰ  بڑی رکاوٹ  ہے ۔ کرنل جوزف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فيصلہ تاحال نہيں کيا گيا ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا پاکستانی سفارت کاروں کوبھی جنيوا کنونشن کے تحت کارروائيوں سے رعايت ملتی رہتی ہے،نئی دہلی ميں پاکستانی سفارت کار کی گاڑی حادثے ميں دوبھارتی شہری ہلاک ہوئے مگرجنيوا کنونشن کے تحت حاصل استثنیٰ  کے سبب پاکستان نے اپنے سفارت کاروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے دی۔