Saturday, April 27, 2024

حکومت کا اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ
September 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت نے سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی تنقید کا جواب دے دیا ۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور وزیر اطلاعات نے تصدیق کر دی۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت علماٗ اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔ سینیٹر فیصل نے بتایا عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفیٰ ہونے کا کہا گیا جس پر وہ رضا مند ہوگئے ہیں۔ عاطف میاں کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابقعاطف میاں کو ہٹانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر خزانہ اسد عمر،  پارٹی رہنما بابر اعوان سے مشاورت کے بعد کیا۔ احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل کرنے پر حکومت کو سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔