Sunday, May 19, 2024

حکومت کا آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں ، فواد چودھری

حکومت کا آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں ، فواد چودھری
November 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کا آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں۔ اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپریشن سےمتعلق افواہیں جھوٹی ہیں۔ حکومت عوام کے جان و مال اور آزادی کا تحفظ کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا سوشل میڈیا پر صرف آپریشن کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ اس میں کوئی سچائی نہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا ہم تشدد سےگریز کر رہے ہیں،آخری لمحے تک ہمارا آپشن معاملے کا پرامن حل ہے۔ سڑکیں بند کرنے والوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر مذہبی امور نورالحق قادری آج بھی مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھری نے اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں موبائل فون کی بندش کا پیغام دیتے ہوئے کہا اسلام آباد،لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس آج مغرب تک بند رہے گی۔