Friday, May 17, 2024

حکومت کا آزادی مارچ کو روکنے کا فیصلہ، اہم وفاقی وزرا سے سفارشات طلب

حکومت کا آزادی مارچ کو روکنے کا فیصلہ، اہم وفاقی وزرا سے سفارشات طلب
October 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے آزادی مارچ کو روکنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور اعظم سواتی سمیت اہم وزارء سے سفارشات طلب کرلی گئیں۔ آزادی مارچ حکومت روکنے کے لئے خیبرپختونخواہ حکومت اور پنجاب حکومت سے بھی مشاورت طلب کرلی گئی۔ مارچ کو کس کس جگہ پر روکا جائیگا، حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔ وزیراعظم کو تمام وزراء اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت نے پارلیمان کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دو دن بعد سینیٹ کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ حکومت دونوں ایوانوں میں اپنا نکتہ نظر بیان کرے گی ۔