Thursday, April 25, 2024

حکومت کا آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

حکومت کا آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ
December 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

 کورونا بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہو گا۔ بوسٹر ڈوز کے لیے ویکسین لگوانے کا فیصلہ لوگوں کی صوابدید پر ہو گا۔

ادھر سندھ حکومت کو کورونا کی نئی قسم کی آمد کے خدشات ہو گئے جس پر انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے کے مطابق سی کیٹگیری کے اضلاع میں کاروبار رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئ ہے۔ تقریبات تین سو مہمانوں تک محدود کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔