Saturday, April 20, 2024

حکومت کا آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان

حکومت کا آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان
September 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا اعلان کر دیا۔

مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بعد مردم شماری پر کام شروع ہو جائے گا۔۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں بتایا پہلی بار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مردم شماری کریں گے۔ کوئی دونمبری نہیں ہو گی۔ پچھلی مردم شماری کا سارا ڈیٹا سندھ حکومت نے جمع کیا اور خود ہی احتجاج کیا۔ آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔

اسد عمر نے کہا وفاق کے کراچی کے لئے 5 منصوبے ہیں۔ گرین لائن منصوبے کے لیے 80 بسیں آ رہی ہیں۔ اگلے اتوار تک گرین لائن کیلئے چالیس بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔ بڑے نالوں سے گیارہ لاکھ ٹن کچرا نکالا جائے گا۔ نالوں کیساتھ سیوریج، سڑکیں، فٹ پاتھ بھی بنائے جائیں گے۔ 30 ستمبر سے پہلے کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ شروع ہو جائیگا۔