Friday, March 29, 2024

حکومت کا 500ارب روپے کے ریفنڈ بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 500ارب روپے کے ریفنڈ بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ
January 24, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) حکومت نے منی بجٹ میں ایک اور حکمت عملی بنائی اور نئے منی بجٹ میں پانچ سو ارب روپے کے ری فنڈ بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت کے 500 ارب روپے کے ری فنڈ بانڈز ایف بی آر جاری کرنے اور فروخت کرنےکا مجاز ہو گا۔ منی بجٹ میں حکومت نے ری فنڈ بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بانڈز کی پہلی قسط 500 ارب روپے ہوگی اور ان بانڈز کا میچورٹی پیریڈ تین سال ہوگا۔ تین سال میں ان بانڈز پر دس فیصد سود ادا کیا جائے گا، بانڈز کے اجراء کے لئے ایف بی آر کو مجاز بنایا گیا  ہے ،جو ان بانڈز کی مالیت اور ان کی فروخت کا تعین کرے گا۔