Saturday, April 27, 2024

حکومت کا 40 ہزار کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز بھی ختم کرنے پر غور

حکومت کا 40 ہزار کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز بھی ختم کرنے پر غور
December 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرائط پر حکومت نے 40 ہزار کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز بھی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کہتے ہیں کہ پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈز کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا جس کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔ اس کے بعد ساڑھے سات ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہو گی۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ انعامی بانڈز فروخت کرتے وقت اسٹیٹ بینک کو بھی آگاہ کرنا ہو گا جبکہ 25  ہزار کے انعامی بانڈز کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے اور دیگر انعامی بانڈز کی رقم بھی اب کیش میں نہیں ملے گی۔

ذرائع نے کہا کہ ایک مرتبہ قرعہ اندازی میں نکلنے والا انعامی بانڈ بھی اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہو گا اور انعامی رقم حاصل کرنے کیلئے بھی قومی شناختی کارڈ نمبر اور اسٹیٹ بینک فارم پر کرنا ہو گا۔