Tuesday, April 16, 2024

حکومت کا 31 اہم شخصیات کو ممنوعہ بور اسلحے کے 45 لائسنس جاری کرنیکا فیصلہ

حکومت کا 31 اہم شخصیات کو ممنوعہ بور اسلحے کے 45 لائسنس جاری کرنیکا فیصلہ
June 29, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت نے 31 اہم شخصیات کو ممنوعہ بور اسلحے کے 45 لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دو صوبوں کے ہائی کورٹ کے ججز اور وفاقی سیکرٹریز لائسنس مانگنے والوں میں شامل ہیں ، سب کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں ۔

وفاقی حکومت نے اہم شخصیات کو ممنوع بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے  وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ،  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت وفاقی سیکرٹریز اور ہائی کورٹس کے ججز نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے92 نیوز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پہلے بھی ایک ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس حاصل کرچکے ہیں جبکہ سات لائسنس کی حامل وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے 15 لائسنس مانگ لیے ، لائسنس کیلئے رجوع کرنے والوں میں وفاقی سیکرٹری رابعہ  آغا، پشاور اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی سمری  پر غور کرے گی۔