Tuesday, April 23, 2024

حکومت کا 30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ

حکومت کا 30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ
September 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ حکومت نے30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔ 30 ستمبر تک کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگوا لیں۔ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا ہے ۔ این سی او سی کے کام کو دنیا تسلیم کرتی ہے ۔ اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں۔ 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔