Thursday, April 25, 2024

حکومت کا 15 ارب کا ریلیف فیول ایڈجسٹمنٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ

حکومت کا 15 ارب کا ریلیف فیول ایڈجسٹمنٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ
December 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا عوام دشمنی کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا۔ حکومت نے 15 ارب کا ریلیف عوام کو دینے کے بجائے ایک یونٹ بھی پیدا نہ کرنے والے بجلی گھروں کو دیدیا۔
گزشتہ ماہ حکومت نے بجلی صارفین سے 7 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے۔
بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 52 پیسے فی یونٹ رہی۔
حکومت نے اضافی وصول کئے گئے 3 روپے 78 پیسے فی یونٹ کے حساب سے صارفین کو واپس لوٹانا تھے تاہم حکومت نے عوام کی قسمت چمکانے کی بجائے بجلی گھروں کو نوازنے کے لئے 15 ارب روپے فیول ایڈجسٹمنٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سی پی پی اے نے اس حوالے سے سفارشات نیپرا کو بھجوادی ہیں۔
اگرنیپرا نے سی پی پی اے کی سفارشات کی منظوری دے دی تو بجلی گھر بغیر بجلی پیدا کئے ہی اربوں روپے میں کھیلیں گے۔