Monday, May 13, 2024

حکومت چین کے غیر ملکی طلباء کیلئے قابل قدر اقدامات ، طلباء نے ویڈیو شیئر کر دی

حکومت چین کے غیر ملکی طلباء کیلئے قابل قدر اقدامات ، طلباء نے ویڈیو شیئر کر دی
February 3, 2020
بیجنگ (92 نیوز) حکومت چین نے  غیر ملکی طلبا کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ، لاک ڈاؤن کے باعث محصور طلبا نے سرکاری سہولیات کی ویڈیوز شیئر کردیں ، ادھر بنگلہ دیش نے اپنے طلباء کو چین سے نکال کر بے آسرا چھوڑ ڈالا۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات پر چین میں موجود طلباء نے ابتدائی طور پر پاکستانیوں کو وہیں رکھنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا ، سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں ایک طالبعلم نے چینی حکومت کے اقدامات کو سراہتے کہا انہیں بہترین ہوٹل اور دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ ادھر سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو زیرگردش ہے جس میں ووہان سے نکالے گئے بنگالی طلبا کو بے بسی کی تصویر بنے دیکھا جاسکتا ہے ، ایک طالبعلم نے شکوہ کرتے کہا کہ حکومت نے انہیں چین سے تو نکال لیا مگر انہیں بے آسرا چھوڑ دیا گیا ہے ، جس جگہ انہیں رکھا گیا ہے وہاں کوئی انتظامات نہیں جبکہ وہاں مچھروں کی بھی بہتات ہے۔