Friday, April 26, 2024

حکومت پی آئی اے کی نجکاری نہیں شراکت داری چاہتی ہے: اسحاق ڈار

حکومت پی آئی اے کی نجکاری نہیں شراکت داری چاہتی ہے: اسحاق ڈار
December 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی آئی اے کی نجکاری کو شراکت دار ی کا نام دے دیا۔ انہوں نے کہا قومی ائیر لائنز کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں‘ کسی ملازم کو بھی نہیں نکالا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری نہیں بلکہ اسٹریٹجک شراکت داری چاہتی ہے۔ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد قومی ایئرلائن کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں بلکہ اسٹریٹجک شراکت داری چاہتی ہے۔ شراکت دار کے انتخاب میں شفافیت لازمی ہوگی اورادارے کے کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔