Monday, September 16, 2024

حکومت پی آئی اے کو ہڑتال کی وجہ سے ہونیوالے نقصان کا ازالہ کر ئے : بورڈ آف ڈائریکٹرز

حکومت پی آئی اے کو ہڑتال کی وجہ سے ہونیوالے نقصان کا ازالہ کر ئے : بورڈ آف ڈائریکٹرز
February 8, 2016
  کراچی(92نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ہڑتالی ملازمین پہلے ڈیوٹی پر آئیں پھر مذاکرات ہونگےحکومت ہڑتال کی وجہ سے پی آئی اے کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے احتجاج اور دھرنے میں شریک 64 ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ۔ تفصیلات کےمطابق احتجاج ہڑتال دفاتر کی تالا بندی پی آئی اے  کے 64 احتجاجی ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔ جن کو سرکاری پروانے ملے ان میں سے 30 کراچی  25 لاہور اور 9 ملازمین پشاور کے ہیں  شوکاز نوٹسز افسران ، پائلٹس ، انجنیئرز اور دیگر ملازمین کوبذریعہ ڈاک بھجوائے گئے۔ انتظامیہ نے ڈیلی ویجز ملازمین کے  دفاتر میں داخلے پر بھی پابندی لگادی پی آئی اے کے ملک بھر میں 3 ہزار 8 سو زائد  کنٹریکٹ ملازمین ہیں ۔ ان میں سے تقریباً دوہزارکراچی میں ہیں دوسری جانب پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس  چیئر مین عرفان الٰہی کی زیر صدارت ہوا جس میں ہڑتال سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی ۔ بورڈآف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڑتالی ملازمین پہلے کام پر آئیں پهر مذاکرات ہونگے ہڑتال کی وجہ سے ایک جانب مسافر پریشان ہیں تو دوسری طرف فنڈ کی قلت ہوگئی ہےحکومت ہڑتال سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرےاور ہڑتال ختم نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف ضروری کارروائی کرے ۔