Wednesday, April 24, 2024

حکومت پہلے کمیشن 6 فیصد کرنیکا وعدہ نبھائے پھر بات ہوگی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اعلان

حکومت پہلے کمیشن 6 فیصد کرنیکا وعدہ نبھائے پھر بات ہوگی، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اعلان
November 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پہلے کمیشن چھ فیصد کرنے کا وعدہ نبھائے پھر بات ہوگی۔

چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان کا کہنا ہے پانچ نومبر کو ہڑتال کی کال دی، حکومت نے سترہ نومبر تک مطالبان ماننے کی یقین دہانی کرائی، مگر عمل نہیں کیا۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے ڈیلرز مارجن بڑھانے کا کیس ای سی سی کو بھجوا دیا، کابینہ کے ذریعے دس دن میں فیصلے کا امکان ہے۔ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ 

ادھر اوگرا نے پمپ بند کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔