Thursday, March 28, 2024

حکومت پٹرول بم گرانے کےلئے تیار!!! اوگرا کی پٹرول چار روپے چھبیس پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز

حکومت پٹرول بم گرانے کےلئے تیار!!! اوگرا کی پٹرول چار روپے چھبیس پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز
June 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات حکومت کو بھجوا دیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی گئی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق دو طرح کی سفارشات حکومت کو بھجوائی گئیں۔ پہلی سفارشات میں پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی، ہائی آکٹین کی قیمت میں 7 روپے30 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 67 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔ دوسری سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے تجویز دی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ اوگرا کی سفارشات پر وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت سے کل حتمی فیصلہ کریں گے۔