Friday, April 26, 2024

حکومت پنجاب نے کورونا ایمرجنسی فنڈ قائم کردیا

حکومت پنجاب نے کورونا ایمرجنسی فنڈ قائم کردیا
March 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی بھی کورونا کے خلاف جنگ میں سرگرم ہوگئے ، چودھری پرویزالہٰی کے کہنے پر ” حکومت پنجاب نے کورونا ایمرجنسی فنڈ“ قائم کردیا،اسپیکرکےمختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطے،سب نے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔

کوروناسے بچاؤکے لیے اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی بھی متحرک ہو گئے ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی  نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ، چودھری پرویزالہٰی کے کہنے پر  حکومت پنجاب  نے کورونا ایمرجنسی فنڈکے قیام کا فیصلہ کیا۔

فنڈ میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت تمام ارکان اسمبلی، گریڈ سولہ اور اس سے زائد کے افسر اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ جمع کرائیں گے۔

چودھری پرویزالہٰی نے ن لیگ کے ملک ندیم کامران،چودھری اقبال گجر،رانامحمد اقبال،خواجہ سلمان رفیق،سمیع اللہ خان،عطاء تارڑ،پیپلزپارٹی کےسیدحسن مرتضیٰ،راہ حق پاکستان کےمحمدمعاویہ سےرابطہ کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نےتمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈروں اور پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہوں سے تنخواہ جمع کروانے کے حوالے سے مشاورت کی۔

تمام رہنماؤں نےاسپیکرچودھری پرویزالہٰی کےاس فیصلےکوبھرپورطور پرسراہتے ہوئے اس کی حمایت کی۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پنجاب کو اس موذی وبا سے بڑا خطرہ ہے،احتیاطی تدابیر سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ اس وقت سیاست نہیں متحد ہو کر کورونا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔