Friday, May 17, 2024

حکومت پنجاب اور کالعدم تحریک لبیک میں مذاکرات کا تیسرا مرحلہ آج رات 10 بجے ہوگا

حکومت پنجاب اور کالعدم تحریک لبیک میں مذاکرات کا تیسرا مرحلہ آج رات 10 بجے ہوگا
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں حکومت پنجاب اور کالعدم تحریک لبیک میں مذاکرات کا تیسرا مرحلہ آج رات 10 بجے ہوگا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، مذاکرات کے تیسرے مرحلے میں شیخ رشید اور نور الحق قادری شریک ہوں گے۔

کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں چوہدری سرور اور راجہ بشارت نے حکومت کی نمائندگی کی۔