Friday, May 10, 2024

حکومت پر قرضوں کا بڑا بوجھ تھا، ابھی کچھ وقت دینا چاہئے ، چودھری پرویز الہٰی

حکومت پر قرضوں کا بڑا بوجھ تھا، ابھی کچھ وقت دینا چاہئے ، چودھری پرویز الہٰی
December 27, 2019
 لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا حکومت پر قرضوں کا بڑا بوجھ تھا، ابھی کچھ وقت دینا چاہئے، نئے تجربوں کے اثرات سب کو پتا چل جائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام لاہور  میں ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب میں کہا عدالتیں علاج کیلئے باہر بھیجتی ہیں تو کہا جاتا ہے باہر کیوں بھیجا؟ ہم پکڑتے ہیں تو پوچھا جاتا ہے ، پکڑا کیوں ؟ چودھری پرویزالہٰی نے اپوزیشن کو بھی تنقیدی نشانے پر لیا اور بولے شہباز شریف نے اقتدار چھوڑا تو صوبہ دو ہزار ارب روپے کا مقروض تھا۔ ہم نے کام کیا لیکن ڈھنڈورا نہیں پیٹا۔ دو ہزار بیس میں الیکشن کے سوال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسی کی نظر کمزور ہے، کسی کی نظر نزدیک کی بھی خراب ہے اور کسی کو دور سے بھی نظر آتا ہے۔