Saturday, April 27, 2024

حکومت پر تنقید کرنے والوں نے ہی معیشت تباہ کی ، حماد اظہر

حکومت پر تنقید کرنے والوں نے ہی معیشت تباہ کی ، حماد اظہر
April 4, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت خزانہ حماد اظہر نے کہا حکومت پر تنقید کرنے والوں نے ہی معیشت تباہ کی۔ اتنے ہی صاف ستھرے ہیں تو آئیں کٹہرے میں کھڑے ہو کر جواب دیں۔

 ایف بی آر میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا سابق وزیرخزانہ کے دور میں 24 ارب ڈالرقرضہ لیا گیا۔ معیشت کی تباہی میں گزشتہ حکومتوں کا ہاتھ ہے۔

 حماد اظہر نے کہا ملک کی خراب معاشی صورت حال کےذمہ داراسحاق ڈارہیں۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، اب بھی ان کوچین نہیں ہے۔ یہ اپنے بیانات سے معیشت کو نقصان پہنچانا چاہ رہےہیں۔ یہ آکر کٹہرے میں کھڑے ہوں اورسوالات کاجواب دیں۔

 حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ٹیکس دینے والوں کے لیے پورٹل بنانے کا اعلان کیا اور معیشت کی بہتری کی نوید سنائی۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے ڈالر کا کوئی ریٹ مقرر نہیں کیا۔ نان فائلرز کے لیے مشکلات ہوں گی۔ اصلاحات لانے کے بعد ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہو گا۔ خساروں میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ ٹیکس دینے والوں کے لیے پورٹل بنائیں گے۔ پراپرٹی کی ایویلو ایٹ کر رہے ہیں۔

 وزیرمملکت برائے ریونیو نے ٹیکس وصولوں میں 300 ارب روپے کے شارٹ فال کو بھی تسلیم کیا اور کہا ٹیکس ایمسٹی اسکیم کو بجٹ سے قبل آرڈیننس کے ذریعے متعارف کرایا جائیگا۔