Wednesday, April 24, 2024

حکومت پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ بن چکی ہے ، احسن اقبال

حکومت پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ بن چکی ہے ، احسن اقبال
July 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ  حکومت پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ بن چکی ہے ، قطر نے پاکستان کو بہترین نرخ پر ایل این جی دی ، تین ارب ڈالر کی امداد بھی دی ۔ اسلام آباد میں  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور  رہنما مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پر مالی بدعنوانی کا الزام نہیں ہے،  انہیں  اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر گرفتار کیا گیا، انہوں نے ایل این جی منصوبے  کو شفاف عمل سے مکمل کیاگیا تھا، حکومت انتقام اور حسد کی آگ میں جلی ہوئی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے اخبار نے من گھڑت خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کیا ، سی پیک پر بھی بے بنیاد من گھڑت الزامات لگائے جاتے ہیں، عمران خان خیالی پلاؤ بناتا اور بیچتا ہے،  ن لیگ نے حقیقت میں قوم کے مسائل حل کئے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے دنیا کا سستا ترین ایل این جی پلانٹ لگاکردکھایا، شاہد خاقان نے گیس کی کمی کے بحران کو 4سال میں کم کرکے دکھایا، عمران خان نے امریکا میں این جی او کے لیڈر کی طرح تقریر کی ،انہیں امریکا میں پاکستانی قوم کا نمائندہ بننا چاہیے تھا، ان کے پاس نہ صلاحیت ہے نہ تجربہ۔