Friday, May 10, 2024

حکومت پاکستان مستحقین کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے ، اسد مجید خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

حکومت پاکستان مستحقین کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے ، اسد مجید خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو
June 10, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان مستحقین کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر نے امریکی چینل نیسڈیک  کو اہم انٹرویودیا جس میں  اسد مجید خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔

اسد مجید خان نے بتایا کہ موذی وبا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا ، امریکی حکومت نے پاکستان کو دس ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، وہ پاکستان کو دو کروڑ گیارہ لاکھ ڈالرز کی امداد دے گا جبکہ ورلڈ بینک نے بھی اس غیر معمولی صورتحال میں ہماری مدد کی ہے۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اسد مجید خان نے کہا پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اعشاریہ چار ارب ڈالرز کی ریپڈ فنانس سہولت سے فائدہ اٹھایا ، پاکستان  جی ٹونٹی ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کی سہولت حاصل کرے گا۔