Friday, April 26, 2024

حکومت ٹی او آرز کا معاملہ لٹکا رہی ہے‘ سڑکوں پر آنا آخری آپشن ہے : شاہ محمود قریشی

حکومت ٹی او آرز کا معاملہ لٹکا رہی ہے‘ سڑکوں پر آنا آخری آپشن ہے : شاہ محمود قریشی
May 31, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاناما انکوائری کیلئے مشترکہ قرارداد کی پابند ہے۔ حکومت معاملے کو لٹکا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر آنا آخری آپشن ہے۔ کسی پر کرپشن کا الزام ہو تو اس کے خلاف کوئی نہ کوئی تو حرکت میں آئے گا۔ کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا ملے گا تو کرپشن ختم ہو گی۔