Friday, May 10, 2024

حکومت ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے عوام کے سامنے لائے، بلاول بھٹو

حکومت ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے عوام کے سامنے لائے، بلاول بھٹو
June 7, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے عوام کے سامنے لائے۔

انہوں نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کی مالی معاونت کا بھی مطالبہ کردیا۔ حادثے میں جاں بحق مسافروں اور ریلوے ملازمین کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ، سانحے کے زخمیوں کی فی الفور طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔