Monday, May 13, 2024

حکومت نے گندم کا پیداواری ہدف 26 ملین ٹن مقرر کردیا، فخر امام

حکومت نے گندم کا پیداواری ہدف 26 ملین ٹن مقرر کردیا، فخر امام
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی فخر امام کہتے ہیں حکومت نے گندم کا پیداواری ہدف 26 ملین ٹن مقرر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی نے کہا، اس سال گندم کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائیگی گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے سندھ کے سوا تمام صوبے ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا پچھلے سال 36 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی تھی، پچھلے سال کی نسبت ہم اس سال 2 لاکھ ٹن گندم زیادہ پیدا کریں گے۔ پنجاب کی گندم کی پیداوار 20 ملین ٹن ہے، پہلی بار ملک میں اچھے بیجوں کی بوائی کا جائزہ لینے کے لیے نظام وضع کیا گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا ہمارا اندازہ ہے اس سال 30لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی جائے گی، ہم منظم انداز میں گندم کے معاملے کو مینج کر رہے ہیں، اس بار گندم کی شارٹیج نہیں ہونے دی جائے گی، حکومت نے وہ فیصلے ابھی سے کرنے شروع کردیئے ہیں جو پچھلی بار نہیں کرپائے تھے۔ گندم کی کم سے کم سرکاری قیمت 1800 روپے مقرر کی گئی ہے۔