Saturday, April 27, 2024

حکومت نے کورونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی

حکومت نے کورونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی
March 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت نے کورونا ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔ ٹاسک فورس مہلک وائرس کی روک تھام کیلئےاقدامات کرے گی۔ ایمرجنسی مینجمنٹ ٹاسک فورس میں معاون خصوصی شہبازگل، ڈی جی نیپرن اور ڈی جی ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل ہیں، سربراہ این آئی ایچ میجرجنرل عامر اکرام بھی ٹاسک فورس کے رکن ہوں گے۔ سربراہ پولیو پروگرام، وی سی ایچ ایس اے کورونا ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے ارکان کورونا کی روک تھام کیلئے مختلف امور کے ذمہ دار ہونگے۔ ڈاکٹر امجد وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی روک تھام، شہباز گل کورونا بارے آگاہی، میڈیا مینجمنٹ کے ذمہ دار ہونگے۔ صفدر رانا ملک بھر میں کورونا کے اعداد وشمار کے نگران، ڈاکٹر اسد حفیظ کورونا بارے ایس او پی، ایڈوائزری، گائیڈ لائنز، سی ای او ڈریپ کورونا وائرس ریگولیشن، ڈی جی ہیلتھ پارٹنرشپ امور کے ذمہ دار ہونگے۔