Sunday, May 12, 2024

حکومت نے کل اپوزیشن لیڈر پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا ، مریم اورنگزیب

حکومت نے کل اپوزیشن لیڈر پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا ، مریم اورنگزیب
June 16, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے حکومت نے کل اپوزیشن لیڈر پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا وزراء شروع ہی سے اجلاس میں گالی دینے، حملہ کرنے اور شہباز شریف کی تقریر روکنے کے لئے آئے تھے ۔ عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلا کر شہباز شریف اور اپوزیشن کو گالی دینے کا حکم دیا تھا۔ عمران صاحب نے شہباز شریف کی تقریر عوام تک نہ پہنچنے کا حکم دیا ۔ حکومتی ارکان نے بے بس ہو کر گالی دی کیونکہ شہباز شریف صاحب کی تقریر نہ رُک سکی ۔ جب عمران صاحب کے حکم کی تعمیل نہیں ہو رہی تھی اور شہباز شریف صاحب کی تقریر جاری رہی تو تقریر روکنے کے کئے شہباز شریف پر بجٹ کی کتاب پھینکی گئی۔