Tuesday, April 23, 2024

حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا

حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا
October 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے راستہ روکنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرکا نے کہا ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو برداشت  نہیں کیا جائے گا، عمران خان نے کہا پولیس والوں کو مارنا سیاسی کارکنوں کا نہیں، دہشتگردوں کا کام ہے۔

اجلاس میں ملکی، سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، ۔وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

کابینہ کو سعودی کی جانب سے مالی معاونت پر بریفنگ دی گئی، فاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا، کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے کہا کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔