Friday, May 10, 2024

حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا
June 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے واجد ضیاء کو ہٹانے کی منظوری دی۔ واجد ضیاء کو نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کر دیا گیا۔

آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے لگا دیا گیا۔ معظم جاہ آئی جی کے پی جبکہ صلاح الدین کا بطور آئی جی ایف سی تقرر ہوا۔