Thursday, April 25, 2024

حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےعملی اقدامات نہیں کئے: سراج الحق

حکومت نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےعملی اقدامات نہیں کئے: سراج الحق
January 15, 2017
کراچی(92نیوز)امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گزشتہ چودہ برس میں پاکستان کی کئی حکومتیں آئیں لیکن کسی نےڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیےعملی اقدامات نہیں کیے،ریاست اگر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے تو ڈاکٹر عافیہ کو امریکی قید سے رہائی مل سکتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عافیہ  کے گھر پر ان کی والدہ اور اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہناتھا کہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کے مسئلے کو اپنا نہیں سمجھا  ۔ لگتا ہے کہ  حکومت ڈاکٹر عافیہ کی  موت کا انتظار کررہی ہے ۔ انہوں  نے نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے  بات کریں تاہم ایسا کچھ نہیں کیا گیا ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ کی حکومت کے اخری لمحات ہیں اور اگر حکومت چاہے تو ڈاکٹر عافیہ کو رہائی مل سکتی ہے ۔