Tuesday, April 23, 2024

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کے لیے مراعات کی منظوری دے دی

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کے لیے مراعات کی منظوری دے دی
October 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے لیے مراعات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر سولہ سو سی سی کی گاڑی ملے گی ۔ شبر زیدی اعلیٰ سرکاری پے سکیل کے مطابق پیٹرول اور ٹی اے ڈی اے بھی وصول کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا چیئرمین ایف بی آر کو میڈیکل کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ شبر زیدی سرکاری خزانے سے تنخواہ وصول نہیں کریں گے ۔ وفاقی کابینہ نے مراعات سے متعلق سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔