Sunday, September 8, 2024

  حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی وضع کر لی

   حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی وضع کر لی
August 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی وضح کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزراء کو عمران خان کے خلاف متنازعہ بیان سے روک دیا ہے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی پالیسی دیکھ کر مسلم لیگ ن کے نوجوان اراکین ردعمل دیں گے۔ سپیکر نے بھی اس معاملے پر پیر کو پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کررکھا ہے،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف ،ایم کیو ایم کی جانب سے بھارت کو لکھے جانے والے خط کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائے گی۔ اجلاس میں  ایم کیو ایم اور تحریک انصاف  کےاراکین کے درمیان گرما گرمی کا امکان ہے۔