Saturday, April 27, 2024

حکومت نے پھر نئے قرضے لینے کی تیاری کر لی

حکومت نے پھر نئے قرضے لینے کی تیاری کر لی
April 14, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پھر نئے قرضے لینےکی تیاری کر لی ۔ پاکستان کا وفد رواں ماہ واشنگٹن جائے گا ۔ روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے قرضے لینے کی تیاری شروع کر دی  جس کیلئے پاکستانی وفد رواں ماہ واشنگٹن جائے گا، جبکہ آئی ایم ایف نے نئے قرضوں کے اجراء کیلئے پاکستان پر سخت شرائط لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا  ۔ تھنک ٹینک اداروں کے ماہرین اورمبصرین نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال غیرتسلی بخش ہے اور ضروریات پوری کرنے کیلئے قرضہ جات کی اشد ضرورت ہے ۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پاکستان کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے ۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جون میں ہونے والی میٹنگ بھی پاکستان کیلئے درد سر بنی ہوئی ہے ۔ پاکستان کی ناقص سفارتکاری، کمزور اور کرپٹ حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا کیس کمزور کیا ہے ۔ معروف سکالر پروفیسر تھامس رچرڈ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس قابل ہی نہیں کہ وہ کسی بھی عالمی پلیٹ فارم پر دنیا کو مطمئن کر سکے کہ وہ ایک جمہوری اور زندہ قوم ہیں۔ اس وقت صرف پاک فوج ہی ایک ایسا ادارہ ہے، جس سے دنیا بات کرنا پسند کرتی ہے۔ ڈاکٹر مائیک لوئیس نے کہا کہ ایٹمی قوت پاکستان کو اس مقام پر پہنچانے میں جاگیرداروں، سیاسی اور بااثر مذہبی رہنماؤں کا اہم کردار ہے۔