Thursday, May 9, 2024

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
April 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ پٹرول ایک روپیہ اناسی پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے بتیس پیسے فی لٹر سستا ہو گیا۔

وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 79 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل میں 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے پندرہ دن کے لیے لاگو ہوں گی۔