Thursday, April 25, 2024

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کرلیا
November 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کی دوپہر 2 بجے طلب کرلیا، فیصلہ وزیراعظم سے اتحادیوں کی ملاقات کے بعد ہوا۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے تمام اتحادیوں کے انتخابی اصلاحات پر تحفظات سنے۔

شیخ رشید بولے کہ فیصلہ ہوا ہے تمام بلوں کو مختصر کرکے انہیں 8 کرلیا جائے، تمام اتحادیوں کے سوالوں کے جواب خود وزیراعظم نے دیئے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔ مزید کہا کہ سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔