Friday, May 3, 2024

حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا

حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ اسٹاک مارکیٹ سے بنکاری معدنیات سے انشورنس ہر جگہ ٹیکسوں کا جال بچھا دیا گیا ہے کوئی بچ سکتا ہے توخودکو بچالے۔ تفصیلات کےمطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی شامت آگئی ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں میں  نان فائلرزکیلئے شکنجہ تیار ہے۔ پہلی خبرہے اسٹاک مارکیٹ سے جہاں گوشوارے جمع نہ کرانےوالوں کیلئے تمام ٹیکسوں کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ نئی شرح کیا ہوگی  وہ بھی جلد پتہ چل جائے گا ۔ صوبوں میں  خدمات  کےگوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا تو براہ راست وزیر خزانہ سے تعلق بھی نہ تھا لیکن ان پر بھی تین فیصد ٹرن اوور ٹیکس لگا دیا گیا جس کی وصولی صوبے ہی کریں گے۔ یہی نہیں ان افراد کوانشورنس اوربینکوں سے رقم نکلوانے پر بھی کڑے امتحان سے گزرنا ہوگا۔نان فائلر انشورنس ایجنٹس کے کمیشن پر ٹیکس کی شرح بارہ فیصد  ہی رہے گی جبکہ گوشوارے جمع کرانے والوں کے لئے یہ شرح آٹھ فیصد کردی گئی ہے۔ معدنیات کے شعبے کی بات کریں تو یہاں بھی ان کے لئے اچھی خبر نہیں  نان ٹیکس فائلرز کو معدنی آمدن پر ٹیکس دینا پڑے گا۔ حکومت کی طرف سے ایک اوراہم فیصلہ یہ سامنے آیاہےکہ پانچ سال سے پہلے جائیداد کی خریدو فروخت پرکیپٹیل گین ٹیکس لگے گا یہی نہیں بیرونِ ملک جائیداد خریدنے والے بھی ٹیکس دینے کے پابند ہوں گے۔