Thursday, April 25, 2024

حکومت نے ٹیکس کیخلاف اپیل کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کردیا

حکومت نے ٹیکس کیخلاف اپیل کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کردیا
July 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ٹیکس کیخلاف اپیل کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کردیا، ٹیکس گزاروں کیلئے اپیل کی فیس ایک ہزار سے بڑھا کر5 ہزار روپے کردی۔ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے کمپنی ٹیکس گزاروں کیلئے فیس 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ کمپنی کے علاوہ ٹیکس گزاروں کیلئے فیس ایک ہزار سے بڑھا کر2500 کردی گئی، شق131 میں تبدیلی کے تحت ٹربیونل میں اپیل کی فیس 2 ہزار سے 5 ہزار روپے کردی گئی۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اضافہ ٹیکس کلیکشن کے اخراجات بڑھنے اور افراط زر میں اضافہ کے باعث کیا گیا۔ اپیل کے بڑھتے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے بھی یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس وقت ملک میں لاکھوں اپیلیں نچلی، درمیانی اور اعلی سطح پر دائر کی گئی ہیں۔۔ان کا فیصلہ بھی  بروقت کرنا مشکل ہورہا ہے۔