Friday, March 29, 2024

حکومت نے ٹیکس فری گوادر پیکج لاگو کردیا

حکومت نے ٹیکس فری گوادر پیکج لاگو کردیا
July 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے ٹیکس فری گوادر پیکج لاگو کردیا۔ 2038 تک لاگو رہنے والے پیکج سے سرمایہ کاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ سیلز اور انکم ٹیکس سے مکمل استشنٰی جبکہ پیکنگ اور ڈسٹری بیوشن پر بھی ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔ گودار میں سرمایہ کاروں کو راغب کیلئے مراعات ٹیکس فری گوادر پیکج کا اطلاق کردیا گیا۔ پیکج کو ریاستی گارنٹی کی حیثیت حاصل ہوگی۔ 92 نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق سرمایہ کاروں کو پالیسی میں ردوبدل سے تحفظ حاصل ہوگا۔ 2038 تک لاگو رہنے والے پیکج کے تحت سرمایہ کاروں کو سیلز اور انکم ٹیکس سے مکمل استشنٰی حاصل ہوگا۔ دستاویزات کے مطابق، پیکنگ اور ڈسٹری بیوشن پر بھی ٹیکس چھوٹ ہوگی، ویلیو ایڈیشن ٹیکس بھی لاگو نہیں ہوگا۔ مشینری اور خام مال کی درآمد پر کوئی ٹیکس، ڈیوٹی چارج نہیں ہوگی، تاہم مال کا گوادر فری زون سے دستاویزی تعلق ثابت کرنا ہوگا۔ مشینری کی تنصیب، کنٹینر یارڈ، ویئر ہائوس پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائیگا، جبکہ کول اینڈ کولڈ رومز بنانے کی اجازت ٹیکس فری ہوگی۔