Monday, September 16, 2024

حکومت نے ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں

حکومت نے ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں
July 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاناما لیکس سکینڈل کی تحقیقات کیلئے متفقہ ٹی اوآرز کی تیاری کےلئے حکومت ایک بار پھر سرگرم۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن سے ٹیلیفونک رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس بلانے کےلئے حکومت نے ایک بار پھر کوششیں تیز کردیں۔ ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بعد اعتزاز احسن کو بھی فون کر ڈالا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر نے اعتزاز احسن سے ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس بلانے کےلئے مشاور ت کی۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو قومی معاملات پارلیمان میں حل کرنے چاہئیں۔ اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ اپوزیشن نے تو معاملہ پارلیمان میں حل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن حکومت متفقہ ٹی او آرز کی تیاری میں رکاوٹ ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ کوئی بھی اپوزیشن پارٹی ذاتی حیثیت میں ٹی او آرزکمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی حامی نہیں بھر سکتی۔ کمیٹی میں جانا ہے یا کوئی اور لائحہ عمل اپنانا ہے۔ فیصلہ مشترکہ اجلاس میں ہی ہو گا۔ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ اپوزیشن کمیٹی میں جاکر بھی وزیر اعظم اوران کے اہل خانہ کے احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔