Thursday, March 28, 2024

حکومت نے وفاقی بجٹ میں مالدار طبقے پر وار آن ٹیرر سرچارج لگانے پر غور شروع کر دیا

حکومت نے وفاقی بجٹ میں مالدار طبقے پر وار آن ٹیرر سرچارج لگانے پر غور شروع کر دیا
June 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے اخراجات پورے کرنے کےلئے وفاقی حکومت نے اگلے بجٹ میں وار آن ٹیرر سرچارج لگانے پرغورشروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اگلے بجٹ میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کےلئے مالدار طبقے پر وار آن ٹیرر سرچارج لگانے کی تجویز کو حتمی شکل دےدی ہے۔ 92نیوز کو موصول ہونیوالی بجٹ تجاویز کے مطابق وار آن ٹیرر سرچارج 10 کروڑ اور 20 کروڑ روپے سالانہ آمدن پر لگایا جائے گا۔ اس سرچارج کی شرح 5 سے 10 فیصد ہوسکتی ہے۔ دستاویز کے مطابق وار آن ٹیرر سرچارج 10 کروڑ روپے سالانہ آمدن والے افراد اور کمپنیوں پر لگایا جائے گا جبکہ کارپوریٹ ٹیکس ادا کرنے والوں کےلئے انکم کی حد 20 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔