Monday, September 16, 2024

حکومت نے نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کو اڑھائی ارب روپے میں بیچ دیا

حکومت نے نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کو اڑھائی ارب روپے میں بیچ دیا
August 12, 2015
اسلام آباد (92نیوز) نجکاری کمیشن نے نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا۔ سعودی کمپنی نے این پی سی سی کے اٹھاسی فیصد حصص ڈھائی ارب روپے میں خرید لیے۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کہتے ہیں کہ کامیاب بولی کے بعد آئی ایم ایف نے بھی سکھ کا سانس لیا ہوگا۔ نجکاری کمیشن کے اٹھاسی فیصد حصص کی نیلامی کا عمل اسلام آباد میں کیا گیا جس میں 16 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا تاہم اوپن نیلامی کے ذریعے سعودی کمپنی نے نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔ کمپنی نے ایک شیئر کی قیمت 1149 روپے لگاتے ہوئے اس کے اٹھاسی فیصد حصص ڈھائی ارب روپے میں خرید لیے ہیں۔ چیئرمین نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ این پی سی سی کی کامیاب نجکاری کے بعد آئی ایم ایف نے بھی سکھ کا سانس لیا ہوگا۔ نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔