Friday, April 19, 2024

حکومت نے نوازشریف کے میڈیکل بور دکی رپورٹ نا مکمل قرار دیدی

حکومت نے نوازشریف کے میڈیکل بور دکی رپورٹ نا مکمل قرار دیدی
November 11, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر صحت  پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہو گئی ، حکومت نے ہمیشہ مریض  سمجھ کر علاج کیا ،نواز شریف ایک بیمار انسان ہیں ان کی بیماری کی ایک طویل ہسٹری ہے ۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف  ہائی پروفائل مریض ہیں، ان کی طبیعت پہلے بھی  خراب رہی ہے، وگر مریض ہونے کی وجہ سے انہیں  کئی مسائل کا سامنا ہے،ہم نے کبھی علاج سے انکار نہیں کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے حکومت سے کہا کہ نواز شریف کی حالت بہتر نہیں ہو رہی ، اس لئے ان کے ٹیسٹ ہونے ہیں جس کی وجہ سے  ان کو بیرون ملک بھیجنا پڑیگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں نے جب بورڈ کی رپورٹ پڑھی  تو سمجھی نا مکمل ہے ،بورڈ کو واپس لکھا گیا کہ بتایا  جائے  نوازشریف کے کون سے ٹیسٹ اس وقت ضروری ہیں،اس کے علاوہ یہ حکومت نے یہ پوچھا ہے کہ کون سے ٹیسٹ ہیں جو اس وقت پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق بورڈ کا دوبارہ اجلاس بلا لیا گیا ہے ،نوازشریف نے گھر جانے کے بعد وزارت داخلہ کو باہر جانے کے لیے درخواست بھی دی، درخواست میں کہا گیا کہ علاج کے لیے نوازشریف کو باہر جانے دیا جائے۔