Friday, March 29, 2024

حکومت نے نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا،ذرائع

حکومت نے نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا،ذرائع
March 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت  نے نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکو مت کو خط لکھا گیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں، واپس بھجوایا جائے، نوازشریف کی ضمانت کا اسٹیٹس ختم ہوگیا،انہیں واپس بھیجا جائے تاکہ اپنی سزا مکمل کریں۔ یاد رہے نواز شریف عدالتی فیصلے  پر 19 نومبر 2019 کو لندن پہنچے تھے ،ائیر ایمبولیس انہیں لینے لاہور پہنچی تھی ،  نواز شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ دوحہ لندن پہنچے ،  شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان  بھی نوازشریف  کے ہمراہ  ائیر ایمبولینس میں تھے ۔

نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوگی ، لیگی رہنما

ایئرایمبولینس میں ڈاکٹرز کو نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری کی فائل بھی دی گئی۔ نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ پر لایاگیا، جاتی امرا سے  بڑی تعداد میں کارکنوں نے نوازشریف کو الوداع کیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔

نواز شریف اور زرداری وزیر اعظم کی جیبوں میں ہیں ، شیخ رشید

وزارت داخلہ کی  جانب سے نواز شریف کو چار ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جانے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا ، انہیں  چار ہفتے سے زیادہ عرصہ بیرون ملک قیام کی صورت میں دوبارہ عدالت سے اجازت لینے کا کہا گیا تھا ۔ چار ہفتے مکمل ہونے کے بعد  نواز شریف کی مدت ضمانت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی گئی ، درخواست ان کے وکلاء اور اہلخانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ معاملے پر پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ نے نواز شریف کے معالجین کی جانب سے بھجوائی جانے والی میڈیکل رپورٹس ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیں ۔ میڈیکل بورڈ کے اعتراضات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ   انہوں نے جو رپورٹس جمع کرائیں، ان میں پلیٹ لیٹس کا کوئی ذکر نہیں، میڈیکل بورڈ بھی رپورٹس کو نامکمل قرار دے چکا۔ایک مہینے سے زیادہ عرصہ ہو گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جا رہیں ، فواد چودھری

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب حکومت نے خط میں لکھا کہ گردوں ، پلیٹ لیٹس کی موجودہ پوزیشن اور پیٹ اسکین کے حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے ۔ فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا  تھا کہ بیماری کے نام پر ریلیف لے کر ملک سے باہر اپنے بچوں کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔ رانا ثنا اللہ صاحب نے کہا تھا بہت جلد ڈاکٹر انکی سرجری کریں گے۔ 24 تاریخ کا کہا گیا تھا آج تک کوئی چیک اپ نہیں کروایا گیا۔ کسی سرجری کے بارے میں میڈیا کے پاس کو ئی رپورٹ موجود نہیں ۔ وفاقی حکومت اگلے ہفتے برطانیہ حکومت کو ان کی حوالگی کے لئے آگاہ کرے گی ۔